ایران ہوش کے ناخن لے۔۔سعودی سفیر 

Apr 24, 2021 | 21:43:PM
 ایران ہوش کے ناخن لے۔۔سعودی سفیر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی عرب نے ایران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جوہری مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل ہو اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو مزید کشیدگی کا نشانہ نہ بنائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ بن یحیی المعلمی نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی۔سعودی عرب نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور ایرانی جوہری تنصیبات کی نگرانی بڑھانے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو مضبوط اور طویل تر عزم کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے پر زور دیا۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ایران کے جوہری پروگرام سمیت علاقائی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایرانی سازشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اختر کی ہندوستانیوں کیلئے دعا