(24نیوز)کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے روزانہ کے ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں کو بھی کورونا وائرس کے روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق نے این ڈی ایم اے کو 5 لاکھ ٹیسٹ کٹس ریزرو رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سکینڈل کو ئین کی کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی لباس میں خریداری ۔۔ویڈیو وا ئرل
کورونا کی بگڑتی صورتحال۔۔ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ
Apr 24, 2021 | 22:01:PM