(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کےلئے فوج کو طلب کرنا سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج کو اسے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نام کی چیز تلاش گمشدہ بن چکی ہے۔ مہنگائی سمیت عوام کے دیگر مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ۔عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا سلام پیش کرنے پر مجبور