عتیقہ اوڈھو کاوزیراعظم عمران خان سے ایسا مطالبہ کہ طلباءدعائیں دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کورونا بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر پیغام میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ’جب طلبہ ہجوم والے کمرہ امتحان سے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو ناصرف انہیں کورونا وائرس کا خطرہ ہوگا بلکہ وہ اپنے گھر بھی اس وبا کو لیکر جائیں گے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ’اس کی وجہ سے ناصرف طلبہ بلکہ ان کی فیملیز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوں گی۔‘اداکارہ نے وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو اس پر غور کرنے اور سب کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
Making students sit for exams in halls full of people will not only expose them to covid but they would be taking the infection back into their homes and infecting families as well. IK needs to look into this and keep everyone safe!
— Atiqa Odho Official (@atiqaodho2009) April 23, 2021
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی ہندوستانیوں کیلئے دعا