بھارت دہلی میں دنیا کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ تعمیر کر ے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) غربت اور کورونا کی بدترین صورتحال کے باوجود بھارت بڑا ایٹمی پلانٹ بنائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی توانائی گروپ ای ڈی ایف نے بتایا کہ نئی دہلی میں دنیا کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی تعمیر کی راہ میں حائل اہم رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
فرانسیسی کمپنی کے مطابق اس نے مغربی بھارت کے شہر جیتاپور میں تیسری جنریشن کے ری ایکٹرز کی تعمیر کے لیے ساز و سامان اور مطالعاتی مواد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
مجوزہ منصوبے کی تکمیل کے بعد وہاں دس گیگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی، جس سے ستر ملین گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔اب تک مقامی سطح پر مزاحمت کی وجہ سے یہ منصوبہ بے یقینی کا شکار تھا۔ ای ڈی ایف کے مطابق کاغذی کارروائی آئندہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی