پاکستان مخالف بیان بازی کرنیوالی کنگناکا اچانک یو ٹرن

Apr 24, 2021 | 23:02:PM
پاکستان مخالف بیان بازی کرنیوالی کنگناکا اچانک یو ٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کنگنا رناوٹ نے ماضی میں پاکستان کے خلاف کئی بار بیان با زی کی ہے تاہم اس بار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی شہریوںکی تعریف کر ہی ڈا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ کیسز اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ آکسیجن کی قلت پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے پڑوسی ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس ٹرینڈ کے حوالے سے کنگنا رناوٹ نے ایک ٹوئٹ پوسٹ کیا۔اداکارہ نے لکھا 'پاکستان میں #PakistanstandswithIndia کو ٹاپ ٹرینڈ دیکھنا خوش کن ہے، ہمیں اس آزمائش کے وقت میں پاکستانیوں کی ہمدردی کا اعتراف کرنا چاہیے'۔اس سے قبل کنگنا رناوٹ نے ایک ٹوئٹ میں خون میں آکسیجن میں کمی کا ایک حل بھی پیش کیا تھا۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون گہرے سانس لے رہے تھی اور لکھا 'ہر ایک جس کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے، اسے ایسا کرنا چاہیے، شجرکاری اس مشکل کا مستقل حل ہے، اپنے کپڑوں کو ری سائیکل کرنا، ماحول دوست غذا کا استعمال اور سادہ زندگی مستقل حل ہیں، جو اس وقت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مہوش حیا ت کا شفقت محمود کیلئے ٹو یٹ