جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا برا وقت آن پہنچا۔۔انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند؟

Apr 24, 2021 | 23:24:PM

(24نیوز)جنوبی افریقہ میں کرکٹ کو نئے تنازع کا سامنا ۔ وزیر کھیل نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی افریقی بورڈ کے فنڈزروک دئیے جو کہ آئی سی سی  رولز کی واضح خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کی مینز اور ویمنز ٹیموں پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں چھٹے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل بھی ایک دفعہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پر پابندی لگ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹ سے متعلق اہم خبر

مزیدخبریں