(24 نیوز)پاکستان نے کورونا وبا کیخلاف بھارت کو امداد کی پیشکش کردی۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہاہے کہ مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی ہے ،پاکستان بھارت کو وینٹی لیٹرز، بائی پیپ فراہم کرنے کو تیار ہے، ترجمان کا مزید کہناہے کہ بھارت کو ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں ، حفاظتی لباس و دیگر آلات کی پیشکش بھی کی ہے،پاکستان اور بھارتی حکام امداد کی جلد فراہمی کیلئے امور طے کر سکتے ہیں ،حکام وبا سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیں گے ۔
واضح رہے کہ کورونا کی تباہ کاریوں کے باعث بھارت میں قیامت صغریٰ برپاہے، مودی کے دیس میں لوگ آکسیجن کیلئے تڑپ رہے ہیں،انڈیا میں قبرستان بھر گئے اورشمشان گھاٹ دہکنے لگے،بھارت کے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ نہ رہی ، کورونا کے مریض سڑکوں پر دم توڑنے لگے ۔بھارت میں 4 دن میں 12 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکارہوگئے اور9 ہزار افراد اپنی جان سے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا سلام پیش کرنے پر مجبور