(24 نیوز)ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے سینکڑوں کے کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر کراچی ڈویژن سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری،ضلع سینٹرل کے صدر ظفر احمدصدیقی، جنرل سیکریٹری دل محمد،سیکریٹری انفارمیشن شہزادمجیدبلوچ، امان اللہ محسود، لالارحیم ،ذوالفقار علی قائم خانی ودیگررہنماﺅں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ صدر کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشورمیں شامل ہے،کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی میں شمولیت اختےارکرنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں ممکن ہے، صدر کراچی ڈویژن سعیدغنی کی قیادت میں کراچی کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکریں گے۔
سعید غنی نے شمولیت اختےارکرنے والے کارکنان کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشورمیں شامل ہے،کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے،خواہش ہے کہ کراچی کے عوام مل کر شہرکی ترقی اور خوشحالی میں کرداراداکرنے کے لئے آگے آئیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا احسن اقدام ، کورونا وبا کیخلاف بھارت کو امداد کی پیشکش
ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کو جھٹکا۔۔ سینکڑوں کارکن پیپلزپارٹی میں شامل
Apr 24, 2021 | 23:53:PM