لیٹر گیٹ پرکمیشن بنایا جائے عدلیہ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا، فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے لیٹر گیٹ پرکمیشن بنایا جائے عدلیہ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ لیٹر گیٹ پر بات اب عوام کی عدالت میں جا چکی ہے اب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ لیٹر گیٹ پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔صدر عارف علوی کے وزرا سے حلف لینے پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا صدرعارف علوی کو حلف لینے کی دوائی وہیں سے دی گئی ہے جہاں سے نواز شریف کو باہر جانے کی دوائی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف ،مریم، شاہد خاقان ، مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل سے خارج