مودی کا دورہ ۔۔مقبوضہ کشمیر دھماکوں سے گونج اٹھا 

Apr 24, 2022 | 11:40:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر دھماکوں سے گونج اٹھا ۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں ،دھماکہ بھارتی وزیراعظم کی ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا،کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اس سے قبل ضلع راجوری میں ایک پراسرار دھماکے میں اترپردیش کا ایک رہائشی ایک جوڑا زخمی ہوگیا تھا ۔ دوسری جانب غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف بطوراحتجاج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے دی گئی ہے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارت کے گھناﺅنے جرائم کے خلاف آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں