صحت کارڈ پر اب علاج ہوگا یا نہیں ؟؟وزیر صحت نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرصحت نے صحت کارڈ پر علاج بند کرنے کے حوالے سے افواہوں پر خاموشی توڑ دی ،انہوں نےاعلان کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا جاری منصوبہ بند نہیں کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیرصحت نے کہا کہ میرے حصے میں انتہائی اہم ذمہ داری آئی ہے،عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی جتنی تشہیرکی گئی اعداد وشمار ویسے نہیں، صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صحت کارڈ کو بند کیا جا رہا ہے، پولی کلینک کے دورے کے دوران کچھ بے ضابطگیاں آئی ہیں۔
عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے، صحت کارڈ پر ایساکوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہوجائے، اعدادو شمار اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ پتا چلے کہ صحت کارڈکی تشہیراورعوام پرکتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہاہے کہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔
جان بچانے والی دواوں کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ایم ٹی آئی قانون پر نظرثانی کرکے وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کوپیش کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازکی حلف برداری میں تاخیر ،ن لیگ کا گورنر کیخلاف دبنگ اعلان