سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک سوزوکمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
پاک سوزوکی کمپنی نے رواں سال کے 4 ماہ میں گاڑیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف ماڈل کی نئی گاڑیاں 99 ہزار سے 16 لاکھ 15 ہزار روپے تک مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔ پاک سوزوکی نے سب سے کم اضافی سوزوکی راوی کی قیمت میں ہے۔ سوزوکی کی راوی اب صرف 99 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں خریدی جاسکے گی جب کہ اس کی پرانی قیمت 11 لاکھ 17 ہزار روپے تھی۔
پاکستان میں متوسط طبقے کی پہلی پسند 660 سی سی آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے بڑھ کر 13 لاکھ 6 ہزار روپے سے 14 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 17 لاکھ 47 ہزار روپے میں ملنے والا 660 سی سی آلٹو وی ایکس ایل کا اے جی ایس ماڈل اب ایک لاکھ 39 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر ایک لاکھ 42 ہزار روپےبڑھ کر 20 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2022 تک 18 لاکھ 77 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
اسی طرح ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی ہوکر 21 لاکھ 29 ہزار روپے اور ویگن آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار روپے بڑھ کر 23 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں یکدم 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافے ہوا ہے، جس کے بعد اب یہ گاڑی 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
کلٹس کا وی ایکس ایل ویرینٹ 2 لاکھ 30 ہزار روپے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اس کی قیمت 22 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔1000 سی سی کلٹس اے جی ایس 2 لاکھ 40 ہزار روپے مہنگی ہوکر 24 لاکھ 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوزوکی بولان کارگو ایک لاکھ 5 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔