پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جائے تب بھی حمزہ شہباز حلف لیں گے ، مریم اورنگزیب

Apr 24, 2022 | 12:13:PM
مریم اورنگزیب ، اعلان
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتا دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟
وزیراطلاعات نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں،عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں،انہوں نے کہا کہ یہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے،عمران خان ، ان کے صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے،عمران صاحب پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا