(ویب ڈیسک)عمران خان کی طرف سے استعفے کے مطالبے پر چیف الیکشن کمشنر نے بھی خاموشی توڑ دی ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکندر راجا کا نے بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ،انہوں نے کہا کہ میں ملک کے بہتر مفاد میں کام کر رہا ہوں اور یہ جاری رکھوں گا‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی جماعت چیف الیکشن کمشنر کو ’جانبدار‘ سمجھتی ہے،پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں اور ان کے تمام تر فیصلے پارٹی کے خلاف ہوتے ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سکندر کو الیکشن کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز اسٹیبلشمنٹ نے دی تھی۔
عمران خان نے کہا تھا کہ اور سی ای سی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، حلقہ بندی بروقت نہ کروانے کے سبب الیکشن کی ’نا اہلی‘ کا انکشاف ہوا ہے، اس وجہ سے قبل از وقت انتخابات میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازکی حلف برداری میں تاخیر ،ن لیگ کا گورنر کیخلاف دبنگ اعلان
استعفے کا مطالبہ ۔۔چیف الیکشن کمشنر بھی میدان میں آگئے
Apr 24, 2022 | 13:52:PM