عابد شیر علی نے ساز ش اور مداخلت میں فرق واضح کردیا

Apr 24, 2022 | 15:25:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے سازش اور مداخلت کا فرق واضح کردیا ،انہوں نے عمران خان کو سازش اور فواد چودھری کو مداخلت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران نیازی نے پہلے سازش کاڈھنڈورا پیٹا ، اب اسے ”مداخلت“ سے بدل دیا کیونکہ یوٹرن کی روایت برقرار ہے اور سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازش تھا جس کی تحقیقات ہوگی، معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے، کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی جبکہ تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی، فارن فنڈنگ سازش اور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں اس عمل کو رکوانے کے لیے مداخلت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استعفے کا مطالبہ ۔۔چیف الیکشن کمشنر بھی میدان میں آگئے

مزیدخبریں