(ویب ڈیسک)ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہبازشریف میدان میں آگئے ۔وزیراعظم نے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اورعوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔وزیراعظم ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتربنایا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف حکومت نے ملک میں اضافی بجلی کی وافرمقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، سابقہ حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے۔
انہوںنے کہا کہ اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے، 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو20 ارب میں پڑ رہا ہے، عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی کے شعبے کی تباہی کرکے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کو اہل خانہ سمیت بڑا ریلیف مل گیا
ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ ۔۔شہبازشریف کا سخت ایکشن
Apr 24, 2022 | 17:01:PM