وزیراعظم شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ ۔قیدیوں کی سزا میں دو ما ہ کمی کا اعلان 

Apr 24, 2022 | 18:11:PM

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں دو ما ہ کمی کا اعلان کردیا ۔
 وزیر اعظم نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات ،چیف سیکرٹری اور کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اورانہیں قیدیوں کی سہولت کےلئے مختلف ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل سمیت تمام جیلوں میں سہولتوں میں سہولیات میں اضافے اور اسکول ڈسپنسری بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کی جیل سٹاف اورافسروں کی مراعات پولیس کے برابر کرنے اوروزیر داخلہ سربراہی میں جیل اصلاحات کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔کمیٹی میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری ، جیل حکام اورپڑھے لکھے قیدی اوران کے لواحقین شامل ہوں گے ۔ 
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور اور مجموعی نظام کی بہتری کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے افسر شامل ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کرلیں ان کو معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہرممکن سرپرستی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لئے دستیاب ذرائع کو موثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اس تناظر میں وزیراعظم نے قیدیوں کے کھانے پینے اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی تاکید کی ۔ مزید برآں وزیراعظم نے قیدیوں کی ہنر سازی کے لیے بھی دستیاب ذرائع کو موثر طور پر استعمال میں لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ قیدی اپنی سزا کا دورانیہ مثبت انداز میں پورا کر سکیں اور اپنے آپ کو سزا کے بعد معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرسکیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں مداخلت کا لفظ نہیں۔ فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

مزیدخبریں