(ویب ڈیسک )اداکارہ زوباب رانارمضان ٹرانسمیشن میں والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں ،میزبان نے اداکارہ کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زوباب رانا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئی ، اس دوران والدین کے حوالے سے بات ہوئی تو اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بمشکل بھی بات کر پائیں۔
زوباب رانا کا کہناتھا کہ ماں باپ کا کوئی متبادل نہیں ہے،جب وہ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے، میں سب کو کہنا چاہتی ہوں کہ جن کے والدین حیات ہیں وہ ان کیلئے اللہ کی بہت بڑی رحمت ہے ،آپ سے درخواست ہے کہ ان کا خیال رکھیں اور ان کی خدمت کریں ،زوباب رانا کا کہناتھا کہ آپ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے والدین کیساتھ گزاریں۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا جب دونوں میں سے ایک کو کھو دیتے ہیں تو آپ کو دوسرے کی زیادہ فکر لگی رہتی ہے،ان کا کہناتھا کہ خداہی ہے اور خدا کی ذات ہے کسی نے بھی اس دنیا میں نہیں رہنا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں مداخلت کا لفظ نہیں۔ فواد چودھری نے اعتراف کرلیا