پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر

Apr 24, 2022 | 20:52:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی 27 سے 29 اپریل تک سماعت ہو گی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کرے گا،پی ٹی آئی وکیل انور منصور سکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر دلائل دیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں کارروائی مکمل کرکے فیصلے سنانے کا حکم دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند، سبسڈیز فوری واپس لینے کا مطالبہ

مزیدخبریں