عمران حکومت کیخلاف امریکی سازش، پروفیسرچومسکی نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی پالیسیوں کے شدید ناقد عالمی شہرت یافتہ دانشور پروفیسر چومسکی نے عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے امریکی سازش کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ناقد امریکی خارجہ پالیسی پروفیسرچومسکی کاکہناہے کہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا کوئی ثبوت نہیں ہے، سابق سفیر کی کیبل کو ٹھوس ثبوت ماننے والوں کی منطق درست مان لی جائے تو اس حساب سے تو دنیا بھرمیں حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ پروفیسرچومسکی کامزید کہناتھا کہ دھمکی آمیز خط کو بغاوت کا ثبوت قراردینا بلا جواز ہے، عمران خان کے خلاف کسی بغاوت کی منصوبہ بندی کے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔
پروفیسرچومسکی نے کہاکہ امریکہ طاقتور ہے لیکن اتنا بھی نہیں،دنیا میں ہونے والی کسی بھی سرگرمی کو سی آئی اے یا مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے، لیکن بغاوت کے اس دعوے کا کوئی بامقصد ثبوت نظر نہیں آیا۔
امریکی پالیسیوں کے ناقد نے کہاکہ پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید کی کیبل کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے،جو اس کیبل کوٹھوس ثبوت سمجھتے ہیں تو اس منطق کے حساب سے تو دنیا بھر میں حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی ہر وقت ہورہی ہے جو بے مقصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر