شہباز شریف سعودی عرب کب جائیں گے۔کون کون ساتھ ہو گا

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ ہونگے۔ سعودی حکام سے ملاقاتیں متوقع 

Apr 24, 2022 | 21:24:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور مریم نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
 شہباز شری نے دیگر اتحادیوں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔ ای سی ایل سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کی روشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کےلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماو¿ں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد رکن قومی اسمبلی اور حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی کو بھی اپنے ساتھ عمرہ پر جانے کی دعوت دی تاہم اسلم بھوتانی صحت ناسازی کے باعث وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ پر نہیں جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلم بھوتانی نے عمرہ کی دعو ت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔خیال رہے کہ شہباز شریف بطور وزیر اعظم پہلے غیر ملکی دورہ پر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اقتدار بچانے کیلئے عمران خان کیا کچھ کرتے رہے۔زرداری کو بڑی پیشکش کی
 

مزیدخبریں