یہ نگران حکومت ہے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتی، فوادچودھری

Apr 24, 2022 | 22:35:PM

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ یہ نگران حکومت ہے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتی، اسلام آباد پر حکمرانی کا فیصلہ الیکشن سے ہونا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانا ہے اس کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں،ان کا کہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کبھی خراب اور کبھی ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔
حماد اظہر نے کہاکہ تین ہفتے سے توانائی کا وزیر نہیں جس وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ کم پیداواری صلاحیت کے باوجود رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی،یہ حکومت سازش کے ذریعے آئی ہے اس لئے ملک میں بحرانی کیفیت ہے ، سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی بحران کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے کم ہو رہی ہے ، جو معاشی صورتحال ہم نے چھوڑی ہے اس کو بہتر نہیں کر سکتے تو بگاڑیں بھی نہ ۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کا بی آر ٹی تحقیقات میں حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

مزیدخبریں