آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار

Apr 24, 2023 | 12:37:PM
آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔ْ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کر دی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ طے ہو  جائے گا۔ ان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی طرف سے اس معاہدے کیلئے ساری شرائط پوری کر دی گئی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی یہ معاہدہ طے ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیصل مسجد: نوجوانوں اور پولیس میں ہاتھا پائی

ان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری کے بارے میں آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو بالترتیب 2 ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کر دی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہو چکیں اب امید ہے کہ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے بھی منظوری مل جائے گی۔