سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہوائی جہاز یا فیری کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سوڈان کے جنگ زدہ علاقے میں پھنسے پاکستانیوں کو ہوائی جہاز یا فیری کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ نے آگاہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، پاکستانیوں کے دو قافلے جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ معامات کی طرف روانہ ہو چکے ہیں اور ان محفوظ مقامات سے سب کو ہوائی جہاز یا فیری کے ذریعے نکالا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان مسلسل رابطے میں ہیں، سوڈان سمیت ہمسایہ ممالک کے سفیروں سے بھی روابط کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور ایک پاکستانی ایئر ہوسٹس سوڈان کے درالحکومت خرطوم سے سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار
واضح رہے کہ سوڈان میں جاری اقتدار کی جنگ کے باعث غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔ سعودی عرب نے 91، دیگر ممالک نے66 جبکہ امریکا نے 100، فرانس نے 200 افراد کو نکال لیا ہے۔ عمان اور برطانیہ نے بھی اپنا سفارتی عملہ سوڈان سے واپس بلا لیا ہے۔
خیال رہے کہ سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فوسز کے مابین جاری جنگی جھڑپوں کے باعث اب تک 415 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔