(ویب ڈیسک) ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں قاسم ٹانڈیو میں گھریلو پریشانی کے باعث 3 خواتین اور ایک مرد نے زہر پی لیا۔
خودکشی کا یہ افسوس ناک واقع ٹھٹھہ کے علاقے گاؤں قاسم ٹانڈیو میں پیش آیا جہاں ایک ہی گھر کے افراد نے گھریلوں پریشانی سے تنگ آ کر زہریلی دوا پی لی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فیصل مسجد میں نوجوانوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی
خود کشی کرنے والےچاروں افراد کو جناح ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زندہ بچنے والے دونوں افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔