حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ

Apr 24, 2023 | 17:07:PM

(ویب ڈیسک) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق شدید موسمی اثرات اور سیلاب کے باعث پاکستان اور ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت پیٹر سینڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب کی وجہ سے ملیریا انفکشن کیس 4 گنا بڑھ کر 16 لاکھ ہو گئے ہیں، ملاوی میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد ملیریا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سیلاب سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا: ایشیائی ترقیاتی بینک

پیٹر سینڈز کا مزید کہنا ہے کہ ملیریا کی صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے اسے قابو کرنے کیلئے ابھی بہت کام کی ضرورت ہے، پاکستان اور ملاوی میں بارشوں کے بعد بننے والے تالاب ملیریا مچھروں کی افزائش کیلئے مثالی جگہ بن چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ کل 25 اپریل کو دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا جائے گا اور عالمی ادارہ صحت نے رواں سال ملیریا کے دن پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مزیدخبریں