(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بڑ ے صدمے سے دو چار ہو گئے ہیں ، پی ٹی آئی رہنما کی جیون ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر وفاع اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، ان کی نمازِ جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائیگی اور لاہور میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار
واضح رہے کہ پرویز خٹک کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوااور پھر وفاقی وزیر دفاع بھی رہے ،ان کو سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔