(ساجد بلوچ ) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے مشورے سے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی نیندیں حرام ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ یہ مشورہ ان کے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے انہیں دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق لگتا ہے کہ وزیراعظم موجودہ بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی بڑا فیصلہ لینے جا رہے ہیں، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہوں گے ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعظم ایگزیکٹیو آرڈر کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں۔