ندیم افضل چن کی نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ندیم افضل چن نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیڈر کہتا ہے این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ آئین سب سے سپریم اور پارلیمان عوام کی کسٹوڈین ہے،انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سےچھوٹے صوبوں میں احساسِ محرومی پیدا ہو گا۔