بھارتی شہری اخلاقیات بھول گئے، دوران پرواز ساتھی پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) امریکا سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر پر دوسرے مسافر کی جانب سے پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکن ائیر لائن کی پرواز میں نشے میں دھت مسافر نے ساتھ بیٹھے مسافر سے تکرار کے بعد اس پر پیشاب کر دیا، دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، پرواز نے امریکی شہر نیو یارک سے بھارتی دارالحکومت کے لیے اڑان بھری تھی۔
بھارتی حکام کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پرواز کے لینڈ کرتے ہی مسافر پر پیشاب کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متاثرہ مسافر کی جانب سے بھی کارروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے، اسی پرواز میں گزشتہ ماہ بھی ایک مسافر کی جانب سے نشے کی حالت میں دوسرے مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، اس کے علاوہ رواں برس جنوری میں بھی بھارتی ائیر لائن کے طیارے میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔