ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔
ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:مالاکنڈ: تیز رفتار مٹرسائیکل الٹنے سے 3 نوجوان جاں بحق
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت، مذہب سے جڑے ہیں، فلسطین کی آزادی ایران کی ترجیح ہے۔