(فاطمہ عارف، عائمہ خان ) محکمہ موسمیات نے 29اپریل تک پنجاب سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات کومغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوجائےگا،26سے28اپریل کوجنوبی پنجاب کےاضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔
ترجمان کا کہناہے کہ لاہور سمیت فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،میانوالی،جھنگ اورساہیوال ودیگرشہروں میں بارشیں متوقع ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زندہ دلانہ لاہور میں آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کےامکانات نہیں جبکہ رواں ہفتے میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے اور ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔
اس کے علاوہ شہرکادرجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا جبکہ لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں چوتھےنمبرپرآگیا، ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح164ریکارڈ کی گئی ، ٹھوکرنیازبیگ میں182ریکارڈ،سیدمراتب علی روڈپر169،شاہراہ قائداعظم میں 158،فیز8ڈی ایچ اےمیں171 اور یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح114ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، لیکن گرمی کی شدت30 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ دن کے اوقات میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 راہگیروں سمیت 6 افراد قتل، ایک زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہوگیا ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 102 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔