(راؤ دلشاد)”اپنی چھت …… اپنا گھر“پراجیکٹ میں ایک اور پیش رفت،کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔
لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت ،اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی ۔گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ۔
ضرورپڑھیں:پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی درآمدات میں اضافہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ’اپنی چھت۔۔اپنا گھر‘پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواشریف نے کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔