( مبشر حسن نقوی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے پینے سے ماں اور 5 بچوں کی اموات کا معاملہ،24 نیوز نے ڈی این اے رپورٹ حاصل کرلی۔
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چائے میں فاسفین کیمیکل کا استعمال کیا گیا، فاسفین کیمیکل کے استعمال سے اموات ہوئیں،زہریلی چائے پینے سے چک 520 گ ب میں 6اموات ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی میجر گرفتار،گارڈز ، اسلحہ اور گاڑی ضبط
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسفین کیمیکل زرعی ادویات کی تیاری کیلئے استعمال ہوتا ہے، فاسفین کیمیکل کی خوشبو لہسن سے ملتی جلتی ہے ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم اصغر کو گرفتار کرلیا تھا، اصغر سے تفتیش جاری ہے ۔