ڈیوٹی سے غائب، پنجاب بھر میں ضم شدہ سکولوں کے اساتذہ کی ہیرا پھیری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)پنجاب بھر میں ضم ہونے والے سکولوں کے درجنوں اساتذہ کےڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق ڈیوٹی سے غائب اساتذہ کی وجہ سے محکمہ خزانہ کو ماہانہ لاکھوں روپے نقصان ہونے لگا,جس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ضم ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کے کوائف مانگ لیے.
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ایک سے دوسرے سکول میں ضم ہونے والے اداروں کی تعداد 250 سے زائد ہے، جبکہ 2 سکول لاہور کے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ سکولوں کو سال 2011 میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر قریبی سکولز میں ضم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم کردیا
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو کوائف کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا،تمام اتھارٹیز کو 27 اپریل تک کوائف جمع کروانے کا حکم نامہ جاری کردیاگیا۔