(احتشام کیانی)اسلام آبادہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کےخدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی،عدالت نے گزشتہ حکم کی عدم تعمیل پربرہمی کا اظہار کیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریماکس دئیے کہ ایڈووکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ گزشتہ حکم کی تعمیل کریں،جس پراسٹیٹ کونسل نےکہا ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں،میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔
بعدازاں عدالت نے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر یا ایکسل لیب سے معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک معائنہ کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 بڑے ملکوں نےڈالر کا استعمال مکمل طور پر’’ ختم‘‘ کردیا