گجرات میں ہسپتال کی چھت گرگئی، 18افراد زخمی

Apr 24, 2024 | 15:06:PM
گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے 18سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے 18سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے ہسپتال میں 3 ملازمین اور 6 خواتین سمیت 18 مریض زخمی ہوگئے۔  زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں اُنہیں طبی امداد کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر صفدر ورک  کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو طبی سہولیات سمیت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے  گی۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ چھت گرنے کی اصل وجہ کیا  ہے اس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔