( عاجز جمالی)وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں اوردیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں مراد علی شاہ کی وزیراعظم کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
ضرورپڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کے وزیراعظم سے گلے شکوے،شہباز شریف کا سندھ کو 150بسیں دینے کا اعلان
قبل ازیں کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مزار قائد پہنچے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شہباز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ گورنر اور تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔