(زاہد اقبال رانا) گجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی مار دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق تین سال قبل فرینہ کی شادی عبدالرحمان سے ہوئی تھی۔ شوہرنے سسرالیوں کو فون کیا کہ فرینہ کی طبیعت خراب ہے۔اہل خانہ کے پہنچنے پر لڑکی کی لعش پڑی تھی اور گردن پے خراشیں تھیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ون ٹو ون ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
لڑکی کے والد کی مدعیت میں شوہرعبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان عبدالرحمان اور ذیشان کو حراست میں لے کرتفتیش جاری ہے۔