(24نیوز)سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا ہو گئی جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی بازیاب کرانے کی درخواست پر وزیراعظم نےسخت نوٹس لے لیا،سعودی عرب سے خیبر پختونخوا کے علاقے خاراڑی دیر لوئر دوست کے ہاں آئی ہوئی 37 سالہ خاتون اپنے دوست سمیت لاپتا ہوگئی جس کی پولیس نے مستعدی کے ساتھ تلاش شروع کردی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون بینک میں افسر ہے، دیر لوئر کا 22 سالہ احد نامی نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور تھا، سعودی خاتون 25 رمضان المبارک کو دیر لوئر آئی تھی تاحال وہ ڈرائیور سمیت لاپتا ہے، سعودی عرب حکومت نے پاکستانی حکومت سے خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے،اسی ضمن میں وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو فوری طور پر خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔
دیر لوئر کے نوجوان احد کیخلاف اسلام آباد پولیس نے اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ گزشتہ روز سے دیر لوئر میں موجود ہے، دیر لوئر پولیس کی بھاری نفری اور افسران سعودی خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں، ابھی تک سعودی خاتون اور لڑکے کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی خاتون کی دیر لوئر کے رہائشی نوجوان سے دوستی ہوگئی تھی اور سعودی خاتون دوستی کی خاطر ہی دیر لوئر آئی تھی۔