پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے بڑا مطالبہ کردیا