(24 نیوز) یورپ جاتے ہوئے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی کشتی انگلش چینل عبور کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھنے پر ڈوب گئی، مرنے والوں کی لاشیں شمالی فرانس کے ویمیروکس ساحل پر ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد فرانسیسی بحریہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، فرانسیسی بحریہ کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے دوران 100 تارکین وطن کو بچا لیا، مرنے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
کشتی کو حادثہ برطانیہ میں تارکین وطن کی ملک بدری کے بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔