پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبارکااختتام

Apr 24, 2024 | 19:39:PM

(24 نیوز) مہنگائی اور گہماگہمی کے اس ماحول میں تجارتی میدان سے اچھی خبر آ گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکااختتام تاریخ کی بلندےتریم سطح پر ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے اختتام پر 100انڈیکس میں 692پوائنٹس کااضافہ ہوا، 100انڈیکس 72ہزار 51 کی سطح پر بند ہوا، سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 24 ارب 45 کروڑ روپےسےزائدمالیت کے 60 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، حصص بازارمیں مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین کو برآمدات کے حوالے سے تشویناک خبر آگئی

سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 216 کمپنیوں کےشیئرز میں تیزی اور 139 کمپنیوں کے شیئرز میں مندی رہی، آج سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 72 ہزار 414 کی ریکارڈ سطح تک دیکھا گیا۔

مزیدخبریں