(24 نیوز) سندھ حکومت نے شہر قائد کراچی کی خواتین کو نئے روٹس پر پنک بس چلانے اور 2 ماہ تک کرایہ معاف کرنے کا تحفہ دے دیا۔
سندھ سرکار نے روشنیوں کے شہر کراچی میں خواتین کے لئے چلنے والی ’پنک بس‘ کو نئے روٹس پر چلانے کا اعلان کر دیا، پنک بس پیپلز سروس روٹ 3 اور روٹ 9 پر آج سے ہی رواں دواں ہے، پنک بسوں کی کھڑکیوں میں پردے بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور افراتفری کے اس دور میں تجارتی میدانوں سے اچھی خبر آ گئی
دوسری جانب خواتین نے محفوظ اور آرام دہ سواری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے الگ بس نکلنا ضروری تھا، نوکری پیشہ اور پڑھنے والی خواتین کیلئے اچھی سواری ہے، مردوں کے ساتھ سفر کرتے وقت خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، پنک بس لمبے سفر کیلئے بہت اچھی ہے، خوشی ہے حکومت نے ہم کراچی کی خواتین کے بارے میں بھی سوچا، 2 مہینوں تک کرایہ معاف کرنا ہمارے لیے تحفہ ہے۔