(اویس کیانی) نیب کے خاتمے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی، وزارتوں اور ڈویژنز کو بھیجے گئے مسلم لیگ ن کے منشور میں نیب کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
حکومتی جماعت کے منشور پر عملدرآمد کا آغازکر دیا گیا، مسلم لیگ ن کامنشور باقاعدہ طور پر وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو بھجوا دیا گیا، مسلم ن کے منشور پر عملدرآمد کیلئے وزارتوں میں بیوروکریسی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، نیب کاخاتمہ،مسلم لیگ ن کےمنشور میں شامل ہے، مسلم لیگ ن کےمنشور پر عملدرآمد کیلئےحکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومتی کارکردگی کی سہہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی، منشورپرعملدرآمد کیلئےخصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہو گی، نیب کا خاتمہ، وزارتوں اورڈویژنز کو بھیجے جانے والے منشورکا حصہ ہے، اس کے علاوہ لیگی منشور کے مطابق موجودہ انسداد کرپشن کے اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت سے بڑا استعفیٰ آ گیا
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہو گی، نیب کاخاتمہ دیگرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر ممکن نہیں ہوگا، سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کے بعد نیب تحلیل کرنے کی راہ ہموارہوسکتی ہے، اگر نیب ختم ہوتا ہے تو عمران خان سمیت دیگر نیب کیسز کے مستقبل بارے فیصلہ ہو گا۔