تاجروں کی وزیراعظم کو معاشی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہاتھ ملانے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، اس دوران کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے سٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے، آپ نے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالوں کو مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان