PSL:افتخار احمد اور کولن منرومیں جھگڑا

Apr 24, 2025 | 09:32:AM
PSL:افتخار احمد اور کولن منرومیں جھگڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو اور ملتان سلطانز کے سپنر افتخار احمد کے درمیان سخت تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جب منرو نے افتخار پر ”چکنگ“ یعنی غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کا الزام لگا دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد یونائیٹڈ 169 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور میچ کا دسویں اوور جاری تھا، افتخار احمد کی جانب سے کروائی گئی ایک تیز گیند کو کھیلنے کے بعد کولن منرو نے فوری طور پر اپنے ہاتھوں کے اشاروں سے واضح کیا کہ ان کے خیال میں افتخار کا ایکشن درست نہیں ہے۔

افتخار احمد، جن کا شمار تجربہ کار آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، منرو کے ان الزامات پر سخت برہم ہو گئے اور فوری طور پر امپائرز سے رجوع کیا۔

معاملہ اتنا سنگین ہو گیا کہ میدان میں ماحول خاصا کشیدہ ہو گیا، افتخار کی شکایت کے بعد امپائرز نے دونوں کھلاڑیوں سے بات چیت کی تاکہ معاملے کو ٹھنڈا کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، میچ ریفری علی نقوی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کولن منرو کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

کولن منرو کے اشاروں پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے فوری ردِعمل دیا، اور ٹیم کے کپتان محمد رضوان خود منرو سے بات کرتے دکھائی دیے، کھلاڑیوں نے منرو کے طرزِ عمل کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا اور ان کے رویے پر سخت ناراضی ظاہر کی۔