اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا

Apr 24, 2025 | 10:25:AM
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کارجحان ہے اور انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس  ایک لاکھ 14 ہزار 661 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے دنیا کا پہلا 10G براڈ بینڈ نیٹ ورک لانچ کردیا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا ہے،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔