(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ کل جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں:یوسف رضا گیلانی